the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



فلسطین کے سابق وزیراور بین الاقوامی تعلقات عامہ کمیٹی کے چیئرمین  نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی دوشیزہ ملالہ ہوسف زئی کو جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے اور غزہ کے بچوں کی حالت زار اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کرنے کے لیے غزہ دورے کی دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عہدار ڈاکٹر باسم نعیم نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے
 خطاب میں کہا کہ  ملالہ یوسف زئی نے غزہ کی پٹی میں ایک اسلوک کی تعمیر کی خاطر 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم ملالہ کے اس جذبے اور امداد پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسکول کی تعمیر کے لیے امداد کے اعلان سے شہر میں اٹھارہ لاکھ عوام بالخصوص اسکول کے لاکھوں بچوں کی حوصلہ افزئی



ہوگی۔ ہم پاکستان کی اس ہونہا بیٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ خود غزہ کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ جنگ سے تباہ حال علاقے میں بچے کس کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں اور انہیں تعلیم کے میدان میں کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو حال ہی میں بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیا رتی کے ساتھ نوبل انعام کا مستحق قرار دیا گیا تھا۔ اسے نوبل انعام 10 دسمبر کو دیا جائے گا۔

درایں اثناء فلسطینی وزیر تعلیم انور البرعاوی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں 141اسکول براہ راست  بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث 22 اسکول مکمل طورپر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ 119 کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 25 اسکول اس وقت بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہ بنائے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.